حیدرآباد میں گرمی کی شدید لہر

حیدرآباد 4 مئی (یو این آئی) شہر حیدرآباد میں گرمی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے ۔ شہر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے ۔ شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمی سے ان کا بُرا حال ہے ۔ تلنگانہ کے ضلاع کریم نگر،کھمم، عادل آباد، نلگنڈہ میں بھی شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جاریہ موسم گرما میں درجہ حرارت میں معمول سے 0.5ڈگری سلسیس زائد درج کیاجارہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے ۔صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے ۔ ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے ۔