حیدرآباد 4جنوری (یواین آئی ) حیدرآباد میں یکم جنوری سے شروع ہوئی کل ہند صنعتی نمائش کا ابتدائی تین دن میں 17 ہزار افراد نے مشاہدہ کیا ہے ، نامپلی میں ہر سال منعقد ہونے والی نمائش میں اس مرتبہ بھی اسٹالس لگانے میں تاخیر ہوئی ہے مزید ایک ہفتہ میں تمام اسٹالس مکمل ہوجائیں گے ۔اس مرتبہ نمائش دیکھنے آنے والوں کے لئے چار مقامات پر مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں گگن وہار، چندراوہار، گروہاکلپا، اور منورنجن کامپلکس شامل ہے ۔