سکوں کا چلن برقرار :آربی آئی کی وضاحت
حیدرآباد 27اپریل (یواین آئی )شہر حیدرآباد میں کئی مقامات پر دس روپئے کے سکے تاجروں ، دکانداروں کی جانب سے قبول نہ کئے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔اس طرح یہ افراد ان سکوں سے متعلق غلط فہمیوں کو جگہ دے رہے ہیں جس سے لوگ الجھن کے شکار ہورہے ہیں ۔آر بی آئی نے واضح کردیا ہے کہ یہ سکے قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔ آر بی آئی نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی غلط باتوں پرتوجہ نہ دیں کیونکہ دس روپئے کے سکے قانونی حیثیت رکھتے ہیں ۔آر بی آئی کے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ان سکوں کا چلن جاری ہے ۔ا ن کے تعلق سے کسی بھی شبہات کی ضرورت نہیں ہے ۔آر بی آئی نے کہا کہ ان سکوں کے نہ چلنے سے متعلق باتوں پر توجہ نہ دیں اور انہیں نظر انداز کردیں اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان سکوں کے ذریعہ رقمی معاملت کی جائے ۔آر بی آئی نے یہ بھی کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں ان سکوں کے نہ چلنے کی اطلاعات مل رہی ہے جس سے لوگ الجھن کے شکار ہوگئے ہیں ۔ دس روپئے کے نقلی سکوں سے متعلق لوگوں میں الجھن پائی جاتی ہے ۔یہ الجھن واٹس اپ کے پیام کے ذریعہ لوگوں کے سامنے آیا ہے ۔ یہ واٹس اپ پیامات حکومت کی جانب سے 500اور ایک ہزار روپئے کی کرنسی نوٹس کو منسوخ کرنے سے پہلے سامنے آیا ہے ۔بعض کم معلومات رکھنے والے افرادیا جھوٹی معلومات کے حامل افراد نے دس روپئے کے سکوں کی حقیقت سے متعلق شبہات کا اظہار کیا ہے ۔یہ افراد عام لوگوں بشمول تاجروں اور دکانداروں کے ذہنوں میں ان سکوں سے متعلق الجھن پیداکرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔آربی آئی مشورہ دیتا ہے کہ ایسے غلط معلومات پر یقین نہ کریں کیونکہ دس روپئے کے سکوں کا چلن برقرار ہے ۔