حیدرآباد میں پچاس عدد واٹر اے ٹی ایم کی تنصیب

نلگنڈہ چوراہا پر واٹر اے ٹی ایم کا وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد۔7ستمبر(سیاست نیوز) بلدیہ گریٹر حیدرآباد اور سیو واٹرنٹ ورک کی جانب سے شہر حیدرآباد میںپچاس واٹر اے ٹی ایم کی تنصیب عمل میںلائی جارہی ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر نلگنڈہ چوراہا ملک پیٹ کے قریب میں ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی کے ہاتھوں واٹر اے ٹی ایم سنٹر کا قیام عمل میںلایاگیا۔مئیرگریٹر حیدرآباد بنتو رام موہن ‘ زونل کمشنر ساوتھ زون بلدیہ مسٹر سرینوا س ریڈی‘مسٹر مارک پیٹر‘ مسٹر کے رامیا‘ جناب اعظم علی خرم جنرل سکریٹری ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد کے علاوہ دیگر نے بھی اس پروگرام میںشرکت کی۔مسٹر نرسمہا ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی صحت عامہ پر خصوصی توجہہ ہے۔ جہاں بلدیہ گریٹر حیدرآباد صفائی کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کاکام انجام دے رہی ہے وہیں پر صاف ستھرے پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کا کام بھی جنگی خطوط پر کیاجارہا ہے ۔ محکمہ بلدیہ ہر اسمبلی حلقہ میں واٹر پیورفائر کی تنصیب کو عملی جامہ پہنانے کا بھی کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں امریکی نژاد سیو واٹر نٹ ورک رضاکارانہ تنظیم کے ساتھ ملکر بلدیہ گریٹر حیدرآباد شہر میں پچاس ایسے واٹر اے ٹی ایم قائم کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ جس کا اسمبلی حلقہ ملک پیٹ سے اس کا آغاز ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس کالج بوائز بلڈنگ کے روبرو قائم اس واٹر اے ٹی ایم سے یومیہ سینکڑوں افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔حیدرآباد میںاس پراجکٹ کی کامیابی کے بعد ریاست کے دیگر اضلاع میںبھی واٹراے ٹی ایم قائم کرنے کے منصوبے کو روبعمل لانے کاکام کیاجائے گا۔مئیرگریٹر حیدرآباد مسٹر بنتو رام موہن نے سیو واٹر نٹ ورک کے ذمہ داران سے اظہارتشکر کیا او رکہاکہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد اس قسم کے تمام پراجکٹس میںمکمل تعاون کریگی، شہر میں ایسے کئی مقامات ہیں جہاں پر واٹر اے ٹی ایم وقت کی اہم ضرورت بنا ہوا ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ جہاں تک بلدیہ گریٹر حیدرآباد کا سوال ہے ہم ذاتی طور پر غریب اور ضرورت مند افراد کو انا پورنا اسکیم کے تحت پانچ روپئے میںدوپہر کے کھانے کا انتظام کیاجارہا ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ واٹر پیور فائر پراجکٹ کے بشمول ایسے بہت سارے اسکیمات بلدیہ گریٹر حیدرآباد کی جانب سے نافذ کئے جارہے ہیں جس سے نوجوانوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔