حیدرآباد میں پٹرول 85 روپے ہوگیا

حیدرآباد 9 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان میں روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب عام آدمی کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اتوار کے روز پٹرول فی لیٹر 12 پیسہ اور ڈیزل فی لیٹر 10 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے جس سے حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 85.35 روپے اور ڈیزل 78.98 روپے ہوگئی۔حیدرآباد میں یہ اب تک کا انتہائی اضافہ ہے وہیں اے پی کے وجے واڑہ میں 86.48 روپے پٹرول اور ڈیزل 79.78 روپے ہوگیا ہے ۔