حیدرآباد میں واقع پولیس اکیڈیمی کا نام تبدیل

راجہ بہادر وینکٹ رام ریڈی تلنگانہ پولیس اکیڈیمی مقرر
حیدرآباد۔/6فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے حیدرآباد میں واقع پولیس اکیڈیمی کا نام تبدیل کرتے ہوئے راجہ بہادر وینکٹ رام ریڈی تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری داخلہ نے احکامات جاری کئے۔ حیدرآباد میں واقع آندھرا پردیش پولیس اکیڈیمی کا نام تبدیل کرنے کیلئے ریاست کی تقسیم کے بعد تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں 14مارچ کو احکامات جاری کئے گئے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ اسٹیٹ نے چیف سکریٹری اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں پولیس اکیڈیمی کے نام کی تجویز پیش کرتے ہوئے حکومت سے احکامات جاری کرنے کی خواہش کی۔ اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے حکومت نے راجہ بہادر وینکٹ رام ریڈی تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔