کمپنی ‘بہت جلد حکومت تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کریگی
حیدرآباد 21 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) انٹرنیٹ کی دنیا کی بڑی کمپنی گوگل حیدرآباد میں اپنا خود کا مستقل اور بڑا کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور وہ اس سلسلہ میں بہت جلد حکومت تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے والی ہے ۔ تلنگانہ کے سکریٹری آئی ٹی الیکٹرانکس و کمیونکیشن ہرپریت سنگھ نے بتایا کہ ہم امکان ہے کہ گوگل کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دتخط کرنے والے ہیں۔ امکان ہے کہ گوگل کی جانب سے ان کا کیمپس حیدرآباد میں قائم کیا جائیگا ۔ امریکہ اور برطانیہ کے بعد یہ ان کا تیسرا کیمپس ہوگا جو حیدرآباد میں قائم ہوگا ۔ گوگل کی جانب سے فی الحال یہاں کرایہ کی عمارت سے کام کیا جا رہا ہے لیکن کمپنی چاہتی ہے کہ یہاں ایک مستقل کیمپس قائم کردیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کمپنی ریاستی حکومت کے ساتھ بہت جلد یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے والی ہے ۔ انہوں نے تاہم اس مجوزہ وینچر کی تفصیل بتانے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں بہت جلد پریس کانفرنس منعقد کی جائیگی ۔ انہوں نے تاہم اتنا کہا کہ یہ ایک بڑا کیمپس ہوگا ۔ ہرپریت سنگھ نے یہ بھی کہا کہ سسکو ‘ ائرٹیل ‘ ووڈا فون اور تائیوان کی کمپنی نے بھی حیدرآباد کو وائی فائی سٹی بنانے ریاستی حکومت کے منصوبہ میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی کمپنیاں شراکت کیلئے آگے آ رہی ہیںاور تائیوان کی کمپنی نے جو دلچسپی ظاہر کی ہے اس نے در اصل تائیپی کو وائی فائی سٹی بنایا ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ جن کمپنیوں نے اس پراجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے انہوں نے اطلاعات طلب کی ہیں جن میں شہر کا تفصیلی نقشہ ‘ بشمول روڈز طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کچھ وضاحتیں بھی مانگی ہیں جن میں کچھ اہم پوائنٹس ہیں اور ریاستی حکومت ان کا جواب تیار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو وائی فائی بنانے کے پراجیکٹ میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ بزنس ماڈل ایک اہم مسئلہ ہے ۔ وائی فائی بنانا زیادہ بڑا مسئلہ نہیں ہے لیکن اس کی فنڈنگ اہمیت کی حامل ہے اور یہ اہم مسئلہ ہے ۔