حیدرآباد میں میٹرو ریل سروس کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے کا منصوبہ

حیدرآباد 25جنوری (یو این آئی )حیدرآباد میٹرو ریل سروس کے آغاز کیلئے راہداریوں پر کاموں میں تیزی پیدا کردی ہے ۔ تلنگانہ حکومت میٹرو ریل سروس کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم کو مدعو کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ تاحال میٹرو ریل کے 75 فیصد کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ میاں پور اور ایل بی نگر روٹ میں 27اسٹیشنس ہوں گے جو 29 کلو میٹر کا احاطہ کریں گے ۔ وزیر اعظم کو مدعو کرنے کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤغور کررہے ہیں۔بعض علاقوں میں تجرباتی بنیادوں پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ مرکزی وزارت ریلوے کے افسروں نے سیفٹی سرٹیفکیٹ میٹرو کو پیش کیا ہے ۔ میٹرو کا دعوی ہے کہ میٹرو ریل کے 75% کام مکمل ہوگئے ہیں۔

 

اسکولی طلبہ کیلئے آج
انڈیا کوئز اور پراجیکٹ مقابلہ
حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) کسی بھی اسکول میں زیرتعلیم طلبہ کیلئے 26 جنوری جمعرات کو 2 بجے دن تا 5 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر، عابڈس پر ’’انڈیا کوئز‘‘ مقابلہ اور ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر پراجیکٹ ورک مقابلہ رکھا گیا ہے۔ طالب علم اس میں حصہ لے کر انعامات حاصل کرسکتے ہیں۔ ہر شریک طالب علم کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ کنوینر مقابلہ ایم اے حمید نے اسکولی لڑکے اور لڑکیوں سے وقت پر شریک ہوتے ہوئے حصہ لینے کی خواہش کی۔ کوئز مقابلہ الگ ہوگا جبکہ پراجیکٹ تیار کرکے داخل کرسکتے ہیں۔