حیدرآباد میں مفت وائی فائی خدمات کا آغاز
نئی دہلی 16 اپریل ( پی ٹی آئی ) وزیر ٹیلیکام روی شنکر پرساد نے آج حیدرآباد میں وائی فائی سرویس کا افتتاح انجام دیا ۔ حیدرآباد ساؤتھ زون میں وہ پہلا شہر بن گیا ہے جہاں بی ایس این ایل وائی فائی سہولیات فراہم کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ وائی فائی ہاٹ اسپاٹس شہر میں ابتداء میں تقریبا 30 مقامات کا احاطہ کرینگے تاہم آئندہ دو تا تین سال میں آندھرا اور تلنگانہ کے بڑے شہروں میں یہ سہولیات شروع کردی جائیں گی ۔ روی شنکر پرساد نے میڈیا سے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندوستان کو ڈیجیٹل سوپر پاور بنائیں اس مقصد کیلئے ریاستوں کا تعاون طلب کرتے ہیں تاکہ وزیر اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اب آئندہ وائی فائی مقام کے طور پر تاج محل کا انتخاب کیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بڑے شہروں و سیاحتی مقامات پر وائی فائی خدمات فراہم کرنے کیلئے آئندہ دو تا تین سال میں 7000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتے ہیں۔