حیدرآباد 4جون (سیاست ڈاٹ کام ) شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر حیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں کل رات مہم چلائی گئی۔اس مہم کے دوران بعض افراد کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر پکڑ لیا گیا ۔پولیس نے 12افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا اور دس گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دو بائیکس کو بھی ضبط کرلیا۔پکڑے گئے افراد کی پیر کو کونسلنگ کی جائے گی اور منگل کو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اسی دوران بنجاراہلز علاقہ میں تیز رفتار گاڑی چلانے والے افراد کو بھی پکڑاگیا۔ساتھ ہی ان کی ٹو وہیلرس اور ایک کار کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس سے بحث کرنے والے ایک نوجوان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔