حیدرآباد میں شام کے اوقات میں کچرا اُٹھانے گاڑیوں کا انتظام ، دانا کشور کا بیان

حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر دانا کشور نے کہا کہ شام کے اوقات میں کچرا اُٹھانے کیلئے زائد گاڑیوں کا انتظام کیا جائے گا ۔ انہوں نے بلدی حکام کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں شام کے اوقات میں کچرا اُٹھانے کیلئے درکار گاڑیوں کا انتظام کریں ۔ 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات ہے اس موقع پر صفائی ستھرائی ، بارش کے پانی کے تحفظ اور پلاسٹک بیاگس پر امتناع سے متعلق کئی پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ دونوں شہر کے ایک سو پچاس بلدی وارڈس میں 2 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔