حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز ) حکومت ریاست تلنگانہ نے شہر حیدرآباد میں سیندھی کی دکانوں (تاڑی کمپاونڈ) کا دوبارہ آعاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور بتایا جاتا ہے کہ 3 اکٹوبر سے ان سیندھی کمپاونڈز کا قیام عمل میں لانے کے سلسلہ میں حکومت تلنگانہ نے خاص طور پر علحدہ احکامات جاری کئے گئے ہیں اور اس طرح شہر حیدرآباد میں جملہ 103 دوکانوں (سیندھی کی دوکانیں) اور مضافی علاقوں میں جملہ 10 دکانویں سوسائٹیوں کے ذریعہ قائم کئے جائیں گے ۔ آج شام سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر نشہ بندی و آبکاری مسٹر پدما راو نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ شہر حیدرآباد میں دوبارہ سیندھی کی دوکانیں قائم کرنے کیلئے جی او نمبر 21 بھی جاری کیا گیا ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ درمیانی افراد کے بغیر راست سوسائٹیوں کے ذریعہ دوکانات چلانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔