حیدرآباد میں سوائن فلو کا قہر جاری کئی مریض اسپتالوں میں زیر علاج

حیدرآباد۔25جنوری (یو این آئی) حیدرآباد میں سوائن فلو کا قہر جاری ہے اور کئی مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ سوائن فلو کے پانچ معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔اس طرح سوائن فلو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اس ماہ 46 تک جاپہونچی ہے ۔ کئی مریض پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہریوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنا ہاتھ دھوئیں اور سردی ہونے پر گھرو ں میں ہی محدود رہیں ۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ سردی ہونے پر متوازن غذا کا استعمال کیا جائے گا جس سے اس وائرس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔ درجہ حرارت میں گراوٹ سے ایچ ون این ون وائرس پھیل رہا ہے ۔ گاندھی اسپتال میں سوائن فلو سے متاثر افراد کو علحدہ وارڈ میں رکھا جارہا ہے ۔ گزشتہ سال اگست سے اس سال جنوری تک کئی افراد سوائن فلو سے متاثر ہوئے ہیں۔ حیدرآباد اور رنگاریڈی میں سوائن فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔