حیدرآباد میں درجہ حرارت 9 تا 10 ڈگری ہونے کا امکان

حیدرآباد 28 نومبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغربی ساحلی بنگال ‘ سری لنکا اور خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی آ:ی ہے جس کے نتیجہ میں جنوبی ساحلی آندرھا و رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں موسم خشک رہ سکتا ہے ۔ تاہم محکمہ کے سائسندانوں کا کہنا ہے کہ ہوا کے دباؤ میں کمی سے ساحلی آندھرا و رائلسیما میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ تاہم جاریہ سال حیدرآباد میں درجہ حرارت کم ہو کر 9 تا 10 ڈگری سلسئیس تک گر سکتا ہے ۔ فی الحال شہر میں در جہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ ہے ۔ اس سال 26 نومبر کو شہر میں در جہ حرارت 13.7 ریکارڈ کیا گیا ۔