حیدرآباد میں آٹو میٹڈ ملٹی لیول کارپارکنگ لاٹ کا سنگ بنیاد

حیدرآباد 8 ستمبر (یو این آئی) حیدرآباد کے پہلے آٹو میٹڈ ملٹی لیول کار پارکنگ لاٹ کا سنگ بنیاد نامپلی علاقہ میں چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے رکھا۔اس میں 15فلورس ہوں گے۔ پانچ فلورس میں تجارتی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ۔اس پراجکٹ کا تخمینی لاگت 60کروڑروپئے ہوگا اور اس کی تکمیل 9ماہ میں ہوگی ۔