حیدرآباد میں آل انڈین فلاور شو کنونشن

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ورلڈ فیڈریشن آف روز سوسائٹیز ریجنل روز کنونشن کا حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ( ایچ آئی سی سی ) میں 29 نومبر تا 2 دسمبر اہتمام کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ 29 نومبر کو آل انڈیا فلاور شو کا افتتاح انجام دیں گے ۔ احمد عالم خاں صدر انڈین روز فیڈریشن نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ورلڈ آل انڈیا فلاور شو کنونشن کا حیدرآباد میں انعقاد ریاست کے لیے باعث فخر ہے ۔ دنیا کے مختلف ممالک چین ، جاپان ، پاکستان ، سری لنکا ، سنگاپور ، اٹلی ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، سوئٹزرلینڈ ، امریکہ ، ہندوستان و دیگر ممالک سے اس آل انڈیا فلاور شو میں معززین ، مقررین کی شرکت متوقع ہے ۔۔