حیدرآباد میں آسٹریلین ایجوکیشن فیرکا انعقاد

حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : آسٹریلین ایجوکیشن فیر 6 نومبر صبح 11 تا 4 بجے شام تاج دکن بنجارہ ہلز حیدرآباد میں منعقد ہوا ۔ اسٹارم گروپ نے اس کا اہتمام کیا تھا ۔ آسٹریلیا کے نامور یونیورسٹیز کے نمائندوں نے اس فیر میں حصہ لیا ۔ آسٹریلیا میں تعلیم کے خواہش مند طلبہ کے لیے آسٹریلیا میں تعلیمی طریقہ کار ، داخلوں اور ویزا طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آسٹریلیا میں سینکڑوں ہندوستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ اس ایجوکیشن فیر کے دوران ہندوستانی طلبہ کے لیے آسٹریلیا میں تعلیمی فوائد پر معلومات فراہم کی گئیں ۔ کورس کی کامیاب تکمیل کرنے والے اہل طلبہ کو 2 سالہ پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کی سہولت فراہمی سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا گیا ۔ طلبہ سے راست طور پر یونیورسٹی عہدیداروں نے تبادلہ خیال کیا ۔۔