حیدرآباد میں آئندہ ماہ بلاک چین کانگریس

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بلاک چین کانگریس کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس 3 تا 4 اگست کو حیدرآباد میں انٹرنیشنل کنونشن سنٹر پر منعقد ہوگی ۔ کانفرنس میں عالمی قائدین ، اختراعی شخصیات اور نگرانکار ایک ہی چھت تلے اپنے تجربات ، اختراعات اور ایک نئی آپسی صف بندی کی روشنی میں سائنسدانوں ، ماہر نفسیات پر مشتمل بلاک چین تشکیل دی جائے گی ۔ کانفرنس مہارت ، تجارتی صلاحیت ، نئے چیلنجس اور ان کے حل کو سیکھنے کا ایک بہترین موقع رہے گا ۔ مہمانوں میں آئی ٹی منسٹر تلنگانہ کے ٹی راما راؤ ، روہن کھونٹے ، آئی ٹی منسٹر حکومت گوا ، امیتابھ کانت سی ای او نیتی آیوگ ، حکومت ہند جیش رنجن سکریٹری آئی ٹی تلنگانہ ، امیا ابھیانگر آئی ٹی ڈائرکٹر حکومت گوا ، سی پی گورنانی ، سی ای او ٹیک مہندرا ، ٹم ڈریپر ، فاونڈر ٹم ڈریپر وینچر نیٹ ورک وغیرہ شامل ہیں ۔۔