ملک گیر سطح پر ای ایس آئی ہاسپٹلس کو ترقی ، بنڈارو دتاتریہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( ایجنسیز ) : مرکزی وزیر برائے لیبر و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ کے بموجب حیدرآباد میں آئندہ سال سے ای ایس آئی میڈیکل کالج کی کارکردگی کا آغاز ہوگا ۔ وہ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے ہاسپٹلس ملک گیر سطح پر قائم کئے جائیں گے ۔ ہر ایک ڈسپنسری کو مستقبل میں 30 بستروں والے ہاسپٹلوں میں تبدیل کیا جائے گا ۔ دس سے زائد نہ رہنے ملازمین کو بھی ای ایس آئی کی خدمات میں توسیع دی جائے گی ۔ الیکٹرانکس ہیلت کارڈس ، ٹیلی میڈیسین اور دیگر اطلاعات بذریعہ موبائیل فراہم کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر سہولتیں جیسے ڈائیلاسیس بھی ان دواخانوں میں دستیاب رہے گا ۔ ملک کے آٹو رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورس کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے حیدرآباد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صنعت نگر ای ایس آئی ہاسپٹل کو مسلمہ میڈیکل کالج میں تبدیل کرتے ہوئے یہاں ایک سو نشستیں فراہم کر کے اس کو بہت جلد آغاز کیا جائے گا ۔ جہاں پر تعلیم کا آغاز باضابطہ طور پر آئندہ تعلیمی سال سے ہوگا ۔ جب کہ وشاکھا پٹنم میں 300 بستروں کی سہولت کے ساتھ آندھرا پردیش ریاست کے صدر مقام پر ای ایس آئی ہاسپٹل قائم کیا جائے گا ۔۔