حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( ساست نیوز ) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی ایم پی بنڈارو دتاتریہ نے آج تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے حیدرآباد میٹرو پراجکٹ میں تین سال کی تاخیر کی جس کی وجہ سے اس پراجکٹ پر 3500 کروڑ روپئے کا زائد خرچ عائد ہوا ہے ۔ سکندرآباد سے نمائندگی کرنے والی بی جے پی ایم پی نے آج چیف منسٹر تلنگانہ چندرا شیکھر راؤ پر تنقید کی کہ وہ صنعتی پالیسی کے بارے میں کوتاہی سے کام لے رہے ہیں ۔ انہوں نے ریاست میں بند ہوئی صنعتوں کو دوبارہ کھولنے کی کوشش نہیں کی ۔ میٹرو پراجکٹ کا پہلا مرحلہ 2007 تک کی مکمل ہوجانا چاہئے تھا اور دوسرا مرحلہ 2009 تک پورا کرلینے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ لیکن کانگریس حکومت نے بھی اس پراجکٹ کو 2014 تک لیت و لعل میں ڈال دیا ۔