حیدرآباد میٹرو ریل کے تیسرے مرحلے کا اکٹوبر میں آغاز

شہر کے پائپ لائینس کی تبدیلی کامنصوبہ ، وزیر بلدی نظم و نسق
حیدرآباد /25 مئی ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ عوام کے موثر تعاون اور تال میل کے ساتھ حیدرآباد کو عالمی شہر میں تبدیل کیا جائے گا ۔ نظام پیٹ کے کولن راگھوا ریڈی ہال میں ’’ منا نگر‘‘ ( ہمارا شہر ) پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے شہریوں کو بہتری ۔ بلدی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ ’’ برساتی پانی اور ڈرینج کے پانی کے پرانے پائپ لائینوں کی تبدیلی کے علاوہ 54 نالوں پر گندہ پانی کو صاف کرنے کیلئے خصوصی سیوریج پلانٹس کی تنصیب پر ہماری توجہ مرکوز ہے ۔ مجوزہ نئے پائپ لائینس آئندہ 40 برس تک کارآمد رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ 4800 میٹرک ٹن کچرا کی نکاسی کے ذریعہ موسی نگری کو خوبصورت بنانے کیلئے 1600 کروڑ روپئے کے تخمینہ سے ایک مصنوبہ مرتب کیا گیا ہے ۔ عوامی ٹرانسپورٹ نظام کو مستحکم بنانے موجودہ آر ٹی سی کی موجودہ 3800 بسوں کے بجائے الیکٹرک بسوں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے ٹریفک کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت انتباہ دیا اور اعلان کیا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کے تیسرے مرحلے کا اکٹوبر سے آغاز ہوگا ۔ اس پروگرام میں وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی ، رکن پارلیملنٹ ملا ریڈی ، ارکان اسمبلی ایم کشن راؤ ، شامبھی پور راجو ، مئیر بی رام موہن ، جی ایچ ایم سی کمشنر بی جناردھن ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی ۔