حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل نے فنی پیشرفت کرتے ہوئے آج پہلی مرتبہ آزمائشی سفر کا آغاز کیا۔ ناگول سے مٹی گڈہ تک یہ آٹو میٹک ٹرین سرویس چلائی گئی ۔ اس ٹرین میں ڈرائیور کی موجودگی صرف ایک بٹن دبانے کی حد تک رہے گی یہ ڈرائیور اسٹیشنوں پر دروازے بند کرنے کیلئے بٹن دبائے گا اور بعدازاں خودکار نظام کے ذریعہ ٹرین چلنے لگے گی۔