حیدرآباد 8 ستمبر ( آئی این این ) حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کو ہندوستانی کنکریٹ انسٹی ٹیوٹ الٹرا ٹیک ایوارڈ 2018 سے نواز ا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ مثالی کنکریٹ ڈھانچہ برائے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر دیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ شہر میں منعقدہ ایک تقریب میں حوالے کیا گیا ۔ حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کو کئی دوسرے میگا پراجیکٹس سے سخت مقابلہ کے بعد یہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ انڈین کنکریٹ انسٹی ٹیوٹ ایک پیشہ ورانہ تنظیم ہے جو کنکریٹ اور کنکریٹ سے ہونے والی تعمیرات کے شعبہ میں کام کرتی ہے جس کا ہیڈ کوارٹرس چینائی میںہے ۔ اس ادارہ کی جانب سے ملک میں بہترین کنکریٹ ڈھانچوں کی تعمیر میں ہونے والی کامیابیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔