حکومت تلنگانہ کے ساتھ عوامی خانگی شراکت داری ، وی بی گیڈیگل کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔10جون(سیاست نیوز) ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد کے ذمہ داران نے حیدرآباد میٹروریل پراجکٹ کے تحت حکومت تلنگانہ کے تعاون سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشب کا اعلان کیا۔ آج حیدرآباد کی ایک پانچ ستارہ ہوٹل میںمنعقدہ پریس کانفرنس کے دوران مسٹر وی بی گڈگل نے حیدرآباد نیکسٹ پراجکٹ کو متعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پراجکٹ کے تحت تعمیری سرگرمیاں‘ فینانس ‘ آپریٹ اور ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) کے تحت کام کیا جائے گا۔مسٹر گڈگل نے کہاکہ جہاںحیدرآباد کے شہریوں کے لئے 71.16 کیلو میٹرس پر مشتمل حیدرآباد میٹروریل لائن کی تعمیرکاکام کیا جارہا ہے وہیںحیدرآباد میٹرو ریل کے مختلف کواریڈار کی18.5ملین اسکوئر فٹ اراضی پر اعلی رئیل اسٹیٹ کو فروغ دینے کاکام کیا جارہا ہے۔انہوں نے ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹروریل کے حیدرآباد نیکسٹ کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے آفس کے لئے جگہ کی فراہمی‘ ریٹیل شاپس‘میڈیکل شاپس‘ ہیلت کیر‘ حیدرآباد نیکسٹ پراجکٹ میں شامل رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حیدرآباد نیکسٹ کے پہلے مرحلے میں حیدرآباد میٹروریل کے بیس مقامات مختلف مائیکرو مارکٹس اور آفس زیر زمین قائم کئے جائیںگے جو آنے والے آٹھ تادس سالوں میں پڑنے والی مارکٹ ضروریات کو پورا کریگا۔انہوں نے 2016 تک حیدرآباد نیکسٹ کے دوسرے مرحلے کے آغازکا بھی یقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میٹر وریل ایک اضافہ ٹرانسپورٹ سسٹم نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعہ حیدرآباد ی شہریوں کے طرززندگی کو تبدیل کرنے کاکام کیا جارہا ہے۔ این وی ایس ریڈی ایم ڈی حیدرآباد میٹروریل بھی اس موقع پر موجود تھے۔