حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) سنٹرل حج کمیٹی نے حج 2018 کیلئے حیدرآباد امبارگیشن پوائنٹ کے فلایٹ شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ یکم اگسٹ سے عازمین حج کے قافلوں کی روانگی کا آغاز ہوگا اور 15 اگسٹ کو آخری قافلہ جدہ روانہ ہوگا۔ حیدرآباد سے 26 فلائٹس کا پہلے منصوبہ تیار کیا گیا تھا لیکن ایک فلایٹ کو کم کرکے جملہ تعداد 25 کردی گئی۔ سعودی ایرلائنس کی ہر پرواز میں 300 عازمین کی گنجائش رہے گی۔ 3 اگسٹ کو 3 پروازیں رہیں گی جبکہ 2 ، 4 ، 6، 8 ، 11 ، 12 ، 14 اور 15 اگسٹ کو 2 ، 2 پروازیں رہیں گی۔ باقی ایام میں ایک ایک قافلہ روانہ ہوگا۔ حجاج کرام کی واپسی مدینہ منورہ سے ہوگی۔ 12 تا 25 ستمبر 25 قافلے حیدرآباد واپس ہوں گے۔ پہلے قافلہ کے حجاج کا قیام 43 دن کا ہوگا جبکہ دوسرے قافلے 41 تا 42 دن قیام کریں گے۔ تلنگانہ، آندھراپردیش اور کرناٹک کیلئے شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔