حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں داخلے 5 مئی داخلہ کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی شعبہ اردو میں ایم اے اردو ، ایم فل اردو اور پی ایچ ڈی اردو میں داخلوں کا عمل جاری ہے ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو اس کی تحقیقی خدمات کے باعث سارے ملک میں امتیازی حیثیت حاصل ہے ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد کی واحد ایسی یونیورسٹی ہے جہاں ایم اے اردو میں تلنگانہ کے کسی بھی گورنمنٹ ڈگری کالج کے طالب علم کے داخلہ حاصل کرنے پر سالانہ پچاس ہزار روپئے وظیفہ دیا جاتا ہے ۔ ایم فل اردو کے طلباء کو یونیورسٹی ماہانہ پانچ ہزار روپئے وظیفہ دیتی ہے اور پی ایچ ڈی اردو کے اسکالرز کو یونیورسٹی ماہانہ آٹھ ہزار روپئے وظیفہ دیتی ہے ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں داخلہ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 5 مئی مقرر کی گئی ہے ۔۔