حیدرآباد سطح پر ٹیلی فون عدالت

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ
(HTD) کی جانب سے حیدرآباد میں ٹیلی فون عدالت کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ پرنسپل جنرل مینجر ٹیلی کام ڈسٹرکٹ اس موقع پر صارفین کی شکایات کا ازالہ کریں گے ۔ اس عدالت کے انعقاد کا مقصد صارفین کو شکایات کا جائزہ لینا اور ان کی یکسوئی کی ہے تمام صارفین اپنی نمائندگیاں 12 اپریل تک روانہ کریں جن کو عدالت میں زیر غور لایا جائے ۔ عدالت کے انعقاد کی تاریخ اور مقام کا متعاقب اعلان کر کے صارفین کے دئیے گئے ٹیلی فون موبائیل نمبر اور ای میل پر روانہ کیا جائے گا ۔۔