ٹرسٹ کی خدمات کو خراج تحسین ، گورو سرینواس کا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد زکواۃ ٹرسٹ کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں اسکالر شپس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ ٹرسٹ نے اسکالر شپس کے تحت جملہ 1.50 کروڑ روپئے جاریہ سال تقسیم کئے گئے ۔ 226 طلبہ میں 4.93 لاکھ کی تقسیم عمل میں لایا گیا ۔ صدر فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اینڈ انٹر پرینر نے تقسیم اسکالر شپس کی بحیثیت مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی ۔ ماہ دسمبر کے اختتام تک 5077 یتیم طلباء میں 90 لاکھ روپیوں کی تقسیم کی تجویز ہے ۔ اس موقع پر گورو سرینواس نے ٹرسٹ کے اقدام کی ستائش کیا اور کہا کہ ٹرسٹ گذشتہ 25 سال سے خدمات انجام دیتے ہوئے غریب خاندانوں کے سینکڑوں طلبہ کو مدد کیا ہے ۔ یہ خدمات نہ صرف تلنگانہ بلکہ آندھرا پردیش ریاست میں بھی انجام دی جارہی ہے ۔ انہوں نے سرپرستوں اور سامعین سے خواہش کی کہ وہ یتیموں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور انہیں بااختیار بنانے کی بھر پور کوشش کریں ۔ جناب غیاث الدین بابو خاں کی خدمات کی ستائش کی ۔ اس تقریب میں مسرس احمد سعید منیجنگ ٹرسٹی حیدرآباد زکواۃ ٹرسٹ ، ضیا الدین نیر ٹرسٹی فیڈ اور جاوید ہود ٹرسٹی فیڈ اور دیگر والینٹرس بھی شریک تھے ۔ تقریب کے اختتام پر سرپرستوں اور یتیموں کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔۔