حیدرآباد رئیل اسٹیٹ ، رہائشی اور دفتری مقامات کی طلب میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : نائیٹ فرینک انڈیا کی رپورٹ کے بموجب 2015 کے دوسرے نصف کے دوران امکنہ کی رسد سے زیادہ طلب کے ساتھ آفس مارکٹ مجموعی طور پر اوپر رہی ۔ 2010 سے رہائشی بازار اقل ترین سطح پر انوینٹریز کی عدم فروخت کے ذریعہ مثبت نہیں رہا ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کنسلٹینسی فرم نائیٹ فرینک نے اس کی نصف سالہ فلیگ شپ رپورٹ کا چوتھا ایڈیشن متعارف کیا ۔ اس میں رہائشی و آفس مارکیٹ کے جولائی تا دسمبر 2015 کے دوران حیدرآباد میں مظاہرہ پر تجزیہ پیش کیا گیا ہے حالانکہ مغربی و شمالی حیدرآباد اس رپورٹ میں زیادہ شریک ہے ۔ حیدرآباد کی آفس مارکیٹ کی طلب مجموعی انداز میں اضافہ ہورہی ہے ۔ واسودیون ائیر ، ڈائرکٹر حیدرآباد نے کہا حیدرآباد کی آفس مارکٹ یقینی طور پر بالائی درجہ کو منتقل ہوگی ۔۔