حیدرآباد بدستور عالمی کاروباری مرکز رہے گا : اسوچم

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : سیما آندھرا کے شہر وشاکھا پٹنم ، وجیانگرم میں سرمایہ کاری ہنوز جاری رہے گی ۔ جب کہ شہر حیدرآباد کاروباری اعتبار سے ایک عالمی موقف کا حامل رہے گا ۔ صدر اسوچم رانا کپور نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ دونوں ریاستیں وجود میں آچکی ہیں ، سیما آندھرا کو خصوصی پیاکیج کے اعلان سے دونوں علاقوں میں صنعتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے سیما آندھرا علاقے کو پسماندہ علاقے بتاتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کو ترقی دئیے جانے کی ضرورت ہے ۔۔