حیدرآباد اور اضلاع میں بارش

حیدرآباد۔20جولائی( سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں آج بارش ہوئی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین دن کے دوران موسم میں کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے کئی علاقوں میں آج شام موسلادھار بارش ہوگی ۔ اضلاع رنگاریڈی ‘ نلنگڈہ ‘ میدک ‘ عادل آباد ‘ محبوب نگر اور کریم نگر اکثر مقامات پر بھی بارش ہوگی ۔