حیدرآباد اور اضلاع میں بارش متوقع

حیدرآباد۔/6جون، ( سیاست نیوز) جنوب مغربی مانسون میں پیشقدمی کے ساتھ تلنگانہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کو تلنگانہ کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ دونوں تلگو ریاستوں میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ آئندہ پانچ دن کے دوران بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔ حیدرآباد میں کل شام یا رات کے وقت بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 38اور 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہیگا۔