حیدرآباد۔ 4۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) جی ایم آر کی جانب سے چلائے جانے والے حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے یہاں حال ہی میں کنفڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی)کی جانب سے منعقدہ 19ویں نیشنل ایوارڈ فار ایکسلنس ان انرجی مینجمنٹ میں ”انراجی ایفیشنٹ یونٹ”کا ایوارڈ حاصل کیاہے ۔یہ ایوارڈ مسٹر وجئے راتھوڑ صدر پاسنجرٹرمنل بلڈنگ ۔انجینئرنگ نے جی ایچ آئی اے ایل کی طرف سے اجئے مشرا اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بجلی و سماجی بہبود حکومت تلنگانہ سے حاصل کیا۔اس موقع پر پنکج کمارسکریٹری بیورو آف انرجی اور دوسرے موجود تھے ۔ مسٹر ایس جی کے کشور سی ای او ،جی ایچ آئی اے ایل نے کہا کہ اس ایوارڈپر دستیاب بجلی کے وسائل کے بہتر استعمال کی ہماری کوششوں کی صداقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسافروں کے اہم پروگرام کے حصہ کے طورپر کئی ماحول دوست اقدامات جیسے بجلی سے چلنے والی بگیاں،گراونڈ ہینڈلر گاڑیاں،لگیج ٹرالی موورس ،ای کارس کا آغاز کیا ہے ۔