حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینس کے طلباء کا تلنگانہ ایمسیٹ میں شاندار مظاہرہ

98 فیصد سے زیادہ طلباء کو میرٹ رینکس ، زیادہ تر طلبہ گورنمنٹ انجینئرنگ کالجس میں داخلہ کے اہل
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینس (HIE) کے تلنگانہ ایمسیٹ 2017 میں شرکت کرنے والے 98 فیصد سے زیادہ طلبہ نے اچھے میرٹ رینکس حاصل کیے ہیں ۔ تلنگانہ ایمسیٹ میں شرکت کرنے والے تھرڈ بیاچ کے 106 طلبہ میں 4 طلبہ نے 5000 سے کم رینک حاصل کئے اور 13 طلبہ نے 10,000 سے کم ، 26 طلبہ 20000 سے کم ، 38 طلبہ 30,000 سے کم رینکس اور باقی تمام طلبہ نے اچھے نشانات حاصل کئے اور وہ تلنگانہ کے ٹاپ انجینئرنگ کالجس میں داخلہ کے لیے کوالیفائی ہوئے ہیں ۔ ماسٹر مقتدر 1087 رینک کے ساتھ ٹاپ رینکر ہیں ۔ ایچ آئی ای کے زیادہ تر انٹر میڈیٹ طلبہ کو فری زمرہ کے تحت گورنمنٹ انجینئرنگ کالجس میں داخلہ حاصل ہوگا اور باقی طلبہ کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے 5 ٹاپ رینکرس انجینئرنگ کالجس میں داخلے یقینی ہے ۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینس ، انٹر میڈیٹ جے ای ای ۔ مینس ، ایمسیٹ میں اس طرح کی کامیابی حاصل کرنے والا بوائز ریسیڈنشیل جونیر کالج ہے ۔ بی پی سی اسٹریم میں اسی انسٹی ٹیوٹ کے 21 طلبہ نے ایمسیٹ میں شرکت کی جس میں 6 طلبہ نے 10,000 سے کم ، 6 طلبہ نے 20,000 سے کم رینکس حاصل کئے اور باقی تمام طلباء کو الیفائیڈ اور اچھے نشانات حاصل کئے ہیں ۔ اسطرح وہ بی ایس سی ( اگریکلچر ) اور بی فارمیسی میں داخلہ کے اہل ہیں ۔ اس کامیابی پر مسٹر غیاث الدین بابو خاں ، چیرمین نے طلبہ اور اسٹاف کو مبارکباد دی اور ان نتائج کے لیے ٹیچنگ فیکلٹی اور ڈین مسٹر محمد ہدایت اللہ سے اظہار تشکر کیا ۔۔