حیدرآباد۔ کرناٹک خطہ کیلئے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ، 1,000 کروڑ مختص

کلابوراگی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کابینہ نے آج پسماندہ حیدرآباد۔ کرناٹک خطہ کی ترقی کیلئے خصوصی بجٹ گنجائش میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو 600 کروڑ سے 1000 کروڑ روپئے کردینے کا فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر سدارامیا نے کابینی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہم نے حیدرآباد۔ کرناٹک خطہ سے متعلق کئی فیصلے کئے ہیں … اس سال کے بجٹ میں ہم نے اس خطہ کی ترقی کیلئے 600 کروڑ روپئے کی خصوصی گنجائش رکھی تھی، جسے آج 1000 کروڑ روپئے کردیا گیا۔