دو ماہ میں تکمیل کا ارادہ ، ہیروئین انوکرتی گوند شرما کا انٹرویو
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآبادی فنکاروں نے بھی فلمی دنیا میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھاتے ہوئے یہ بتادیا کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ۔ ایک تھا سردار فلم کے ذریعہ توفیق خان نے اپنی ایک منفرد شناخت شہر کے نوجوانوں اور دوسرے علاقوں میں بھی بنائی ہے ۔ آج ان کی دوسری فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہورہا ہے ۔ جو ٹائیگر سلطان کے نام سے سنجے پنجابی کے ڈائرکشن میں تیار ہورہی ہے ۔ میں تمام ٹیم بالخصوص محمد توفیق کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار مدیر سیاست جناب زاہد علی خاں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کیا ۔ بعد ازاں فلم کی ہیروئن Anukriti Govind شرما نے نمائندہ سیاست جلیل ازہر کو دئیے گئے ایک انٹرویو میںکہا کہ سنجے پنجابی کے ڈائرکشن میں یہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ایک انجینئرنگ کالج میں ہوا اس لیے کہ ہیروئن ایک سیدھی سادھی لکچرار ہے اور ہیرو ڈان کی حیثیت سے اس لڑکی کے عشق میں کس طرح اپنی زندگی میں انقلاب لاتے ہیں یہی بتانے کی کوشش کی گئی ۔ ہیروئن شرما نے کہا کہ یہ فلم دوماہ میں مکمل ہوجائے گی ۔ واضح رہے کہ انکریتی گوئند شرما کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ رام گوپال ورما کی فلم ’ سری دیوی ‘ میں ہیروئن کا اہم کردار نبھا رہی ہیں جو جون کے اواخر تک ریلیز ہوجائے گی جب کہ انہوں نے ملک کے مختلف اہم شہروں میں ڈیزائن شو اور ماڈلنگ کے ذریعہ اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے ۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ میرے ماں باپ کی دعاؤں کا اثر ہے اور بھی آگے جانے کے لیے تمام کی دعاؤں کی طالب ہوں ۔ فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی نے کیا اور توفیق خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔