حیدرآبادی طلبہ کی مدد کیلئے آسٹریلیا کے میئر کا تیقن

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر برسبین کے میئر لارڈ گراہم کوئیرک نے آج تیقن دیا کہ آسٹریلیا میں زیر تعلیم حیدرآبادی طلبہ کی وہ ممکنہ مدد کریں گے۔ مسٹر کوئیرک جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ حیدرآباد کا دورہ کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے شعبہ میں ہندوتان اور آسٹریلیا کے تعلقات پہلے سے کافی مستحکم ہیں۔ آسٹریلیا میں کئی ہندوستانی کارپوریٹ صنعتی ادارے مختلف پراجکٹوں پر کام کررہے ہیں۔میئر نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں دونوں شہروں کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔

چکرا پانی کی تروملا میں پوجا
تروملا۔/17ستمبر، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے صدرنشین ڈاکٹر چکرا پانی نے آج تروملا کے دورہ کے موقع پر لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی۔ ان کی آمد پر پجاریوں اور عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔