حیدرآباد ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد نے کھیل کی دنیا کو کرکٹ میں اظہرالدین اور وی ایس ایس لکشمن اور ٹینس میں ثانیہ مرزا کے علاوہ بیڈمنٹن میں سائنا نہوال اور پی وی سندھو جیسے کھلاڑی دئے ہیں اور اب پرانے شہر سے ٹینس کی دنیا میں ایک نیا نام ابھر رہا ہے جس نے فرنچ اوپن کے جونیر زمرے تک اپنی صلاحیتوں کی دستک دے دی ہے۔ دہلی میں منعقدہ کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کے گرلز زمرے میں حمیرہ شیخ نے خطاب حاصل کرتے ہوئے فرنچ اوپن جونیر زمرے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سابق عالمی نمبر ایک جسٹن اینین آرڈین نے کہا کہ ہندوستان میں ابھرتے کھلاڑی من مولک (بوائز) اور حمیرہ شیخ (گرلز) نے متاثر کیا ہے اور یہاں آنا ان کیلئے اعزاز ہے۔ دوسری جانب حمیرہ نے کہا کہ وہ 2017ء میں بھی اس ایونٹ کا فائنل کھیل چکی ہیں تاہم فائنل میں شکست ہوئی تھی لیکناب کامیابی کے بعد فرنچ اوپن کا سفر خواب کی تعبیر مل جانے کے مترادف ہے۔