حیدرآبادکو عالمی صحت کا مرکز بنایا جائے گا

ہند گلوبل ہیلت کیر چوٹی کانفرنس اور نمائش کا اہتمام،ڈاکٹر راجیا کا خطاب
حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر صحت ڈاکٹر راجیا نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی صحت کے مرکز کی حیثیت سے ترقی دی جائے گی۔ حیدرآباد اب طبی نگہداشت کے معاملوں میں دنیا کی اہم منزل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اس سمت میں کوششیں کررہی ہیں۔ چند دواخانوں کو ہیلت کیئر امور میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں اور پسماندہ طبقات کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنا ٹی آر ایس حکومت کا اصل مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سطح پر صحت معاملہ کو ترجیح بنیاد نمٹا جائے گا ۔ تلنگانہ حکومت دیہی علاقوں میں صحت کو اہمیت دے رہی ہے۔ تاج کرشنا اور تاج دکن ہوٹل گروپ میں منعقدہ انڈو گلوبل ہیلت کیر چوٹی کانفرنس اور نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ہر دہلیز تک صحت نگہداشت کو یقینی بنایا جائے گا اس کے لئے ہم عوامی ہیلت سنٹر قائم کریں گے۔ ہماری حکومت ریاست بھر میں تقریبا 343 ہیلت سنٹرس قائم کررہی ہے جو 24 گھنٹے کام کریں گے۔ ہم اس سلسلہ میں عوام کے اندر بیداری مہم چلا رہے ہیں خاص کر ملیریا، ڈینگو ،چکن گنیا وغیرہ جیسے امراض جیسے امراض پر قابو پانے کیلئے عوام میں شعور بیدار پیدا کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر راجیا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے پہلے ہی مطلع کیا ہے کہ حیدرآباد ہٹ کر ریاست کے کسی بھی علاقہ میں کارپوریٹ دواخانے نہیں ہیں۔ پبلک ہیلت سنٹر کو ترقی دینا ضروری ہیں کیونکہ تقریباً 85 فیصد آبادی صحت پر منحصر ہیں۔ ہر ضلع ہیڈ کوارٹر پر نمس کے خطوط پر ایک خصوصی دواخانہ قائم کیا جائے گا۔ ہماری حکومت کا مقصد عوام کو تمام بنیادی سہولتیں جیسی پانی ،صحت ،تعلیم اور دیگر ضروریات فراہم کی جائیں۔ تلنگانہ میں سب سے پہلے ماں اور بچے کی نگہداشت کا پروگرام شروع کیا جائے گا ۔