حیدرآباد، 5 اکتوبر (یواین آئی) حیدرآباد شہر میں ستمبرکے آخری ہفتوں میں معمولی بارش ہوئی۔اگرچہ کہ مانسون ابھی بھی جاری ہے لیکن شہر میں گزشتہ چند دن سے موسم خشک ہوگیا ہے ۔درجہ حرارت میں اضافہ آنے والے دنوں میں جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے افسروں نے کہا کہ اگرچہ کہ مانسون ابھی اختتام پذیر نہیں ہوا ہے لیکن شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں رطوبت بڑھ گئی ہے ۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران درجہ حرارت 30ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے جس سے شہریوں کو گرمی جیسا احساس ہونے لگاہے ۔درجہ حرارت میں اضافہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 35ڈگری سلسیس تک پہنچ سکتا ہے ۔موجودہ طورپر درجہ حرارت 33ڈگر ی سلسیس کے قریب درج کیاجارہا ہے ۔