حیدرآباد۔4مئی ( پریس نوٹ ) فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز آف انڈیا ( فکی) کے شعبہ خواتین کی صدر سمیعہ عالم خان سے متعلق چند دن قبل بشمول ’’سیاست‘‘ بعض اخبارات میںشائع شدہ خبر کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ حالیہ شائع شدہ خبر درست نہیں ہے۔ حیدرآباد دکن سگریٹ فیکٹری ( ایچ ڈی سی ایف) کے پی آر او نے اضافہ بیان میں فکی کے شعبہ خواتین کی صدرنشین سمیعہ عالم خان اس ادارہ ( ایچ ڈی سی ایف) کی شیرہولڈر یا ڈائرکٹر نہیں ہیں ‘ چنانچہ عوام کی آگہی کیلئے یہ وضاحت کی گئی ہے ۔پی آر او کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ نے سمجھا کہ اس ضمن میں وضاحت ضروری ہے اور عوام کیلئے یہ وضاحت جاری کی گئی ہے ۔