حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے لفٹ اریگیشن اسکیم کے لئے مقرر کردہ مشیر کے پینٹا ریڈی کی میعاد میں مزید 2 سال کی توسیع کی ہے۔ اس سلسلہ میں آج پرنسپل سکریٹری اریگیشن وکاس راج نے احکامات جاری کئے۔ پینٹا ریڈی کی میعاد میں 16 مئی 2018 ء سے 2 سال کی توسیع دی گئی اور اُنھیں ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار روپئے اعزازیہ، گاڑی، موبائیل، ٹی اے، ڈی اے اور دوسری سہولتیں حاصل رہیں گی۔