حکومت کے ترجیحی پروگراموں کو روبہ عمل لانے والے عہدیداروں کو اعزازات

وزیراعظم نریندر مودی دیانتدار ‘ فرض شناس بیورو کرئیس کو سپاسنامہ پیش کریں گے
نئی دہلی ۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی مرکز اور ریاستوں کے ایسے عہدیداروں کو اعزازات سے نوازیں گے جنہوں نے این ڈی اے  حکومت کے ترجیحی پروگراموں کو بہتر طریقہ سے روبہ عمل لایا ہے ۔حکومت کے ان پروگراموں میں ’’ اسٹارٹ اپ انڈیا /اسٹانڈ اپ انڈیا ‘‘ اور دیگر پروگرام شامل ہیں ۔پانچ ترجیحی پروگرامس پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ‘ اسٹار اپ / اسٹانڈ اپ انڈیا اور ای نیشنل اگریکلچر مارکٹ ( نیشنل ای منڈی ) شامل ہیں ۔ پرسونل وزارت کی جانب سے ان پروگراموں پر عمل آوری کرنے والے عہدیداروں کی فہرست تیار کی جائے گی ۔ پردھان منتری کرش سینچائی یوجنا کو آبپاشی اور زراعت کیلئے پانی کے کارآمد استعمال اور  دین دیال اوپادھیا گرام جیوتی یوجنا کا مقصد دیہی علاقوں کا برقیانہ ہے ۔ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے ذریعہ کسانوں کو ان کے فصل پر بیمہ دیا جاتا ہے ۔ اسٹارٹ اپ انڈیا / اسٹانڈ اپ انڈیا ایک تیز رفتاری صنعتی پروگرام ہے ۔ ان پروگراموں کو روبہ عمل لانے میں کامیاب عہدیداروں کو منتخب کرکے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایوارز دیا جائے گا ۔ یہ اعزازات 21اپریل کو دیئے جائیں گے جس دن سیول سرویس ڈے منایا جارہا ہے ۔ ان اسکیمات کی موثر عمل آوری میں سرفہرست عہدیداروں کو سپاسنامے بھی پیش کئے جائیں گے ۔ ان ایوارڈس میں 10لاکھ روپئے کی رقم شامل ہوگی ۔ مرکز ‘ عوامی نظم و نسق میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے عہدیداروںکو وزیراعظم ایوارڈ دیں گے تاکہ ان فرض شناس عہدیداروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔ مرکزی حکومت نے عہدیداروں کی دو رکنی کمیٹی جس میں ڈپٹی سکریٹری رتبہ کے عہدیدار ہوں گے ‘ سیول سرویس کی جانب سے شاندار مظاہرہ کیا جائے گا ۔ ماہرین کمیٹی تمام کاموں کا جائزہ لے گی ۔برسرموقع پروگراموں پر عمل آوری کا جائزہ اور جانچ کے بعد متعلقہ عہدیداروں کی فہرست مرتب کی جائے گی ۔ کابینی سکریٹری کی زیر قیادت امپاورڈ کمیٹی کی پیش کردہ سفارتش کی بنیاد پر عہدیداروں کو منتخب کیا جائے گا ۔