حکومت کی جانب سے جلد ضلع نالج و انوویشن سنٹرس کا قیام

حیدرآباد 30 مئی ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے بہت جلد ضلع نالج و انوویشن سنٹر ( ڈی کے آئی سیز ) قائم کئے جائیں گے تاکہ ضلع کلکٹرس کو پالیسی ان پٹس فراہم کئے جاسکیں۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی کے آئی سیز کے ذریعہ ریاستی حکومت کی جانب سے کروائے گئے گھریلو سروے کے ڈاٹا کا جائزہ لیا جائیگا اس کے علاوہ دیگر تفصیلات کو بھی اس کے ذریعہ پیش کیا جاسکتا ہے ۔ ان مراکز کے ذریعہ ضلع کلکٹرس کو جب کبھی ضرورت محسوس ہوگی ڈاٹا اور تفصیلات فراہم کی جائیں گی ۔