حیدرآباد 28 اپریل ( آئی این این ) ریاستی وزیر داخلہ و لیبر مسٹر این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جلدی ہی ایک سیفٹی اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ ورلڈ سیفٹی اینڈ ہیلت پروٹیکشن ڈے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ سیفٹی اکیڈیمی رنگا ریڈی ضلع میں کسی مناسب مقام پر قائم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈیمی کی جانب سے مختلف فیکٹریوں میں ورکرس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے مینجمنٹس کے خلاف کارروائی بھی کریگی جو اپنے ورکرس اور لیبرس کی سلامتی اور تحفظ کو نظر انداز کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کنٹراکٹ مزدوروں کو مقررہ اصولوں کے مطابق اقل ترین اجرتیں ادا کرنا بھی مینجمٹ کیلئے لازمی ہوگی ۔