الہ آباد ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سرسنچالک آر ایس ایس موہن بھاگوت نے آج الزام عائد کیا کہ سبری ملا بھکتوں پر حکومت کیرالا جبر کررہی ہے ۔ بائیں بازو کی حکومت نے عدالتی اختیارات کے بغیر عدیم المثال جبر اور ظلم سبری ملا بھکتوں پر جاری رکھا ہے ۔ یہ ہندو معاشرے کیلئے انتہائی پریشان کن ہے ۔ وہ وی ایچ پی کی دھرم سنسد سے خطاب کررہے تھے ۔ اتفاق سے یہ دھرم سنسد کمبھ میلہ کے موقع پر ہورہی ہے ۔