حکومت کیخلاف مہم کیلئے سوشیل میڈیا کا استعمال

نئی دہلی ۔ 29 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے حکومت کو نشانہ بنانے کیلئے سوشیل میڈیا کا سہارا لیا ہے اور یہ مہم چھیڑدی ہے کہ اقتدار میں آنے کے 6 ماہ بعد بھی مختلف مسائل پر وعدوں سے انحراف (U-Turn) کیا ہے ۔ پارٹی نے یوٹرن سرکار تھیم کے تحت ٹوئیٹر پر مہم کا آغاز کیا ہے ۔ صدرنشین اے آئی سی سی کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ ٹوئیٹر اکاؤنٹ میں آج صبح پہلا ٹیاگ بی جے پی بلیک منی دھوکہ پوسٹ کیا گیاہے جس کا آغاز کچھ اسطرح کیا گیا ہے … چھ مہینے پار ۔ یوٹرن سرکار …آل انڈیا کانگریس کمیٹی لیڈر نے کل مہم کے آغاز کی اطلاع دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی اوسطاً ہے اور وہ ہر ہفتہ اپنے وعدوں سے انحراف کررہی ہے ۔ کانگریس گزشتہ چند ماہ سے این ڈی اے حکومت پر بلیک منی ، غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ معاشی اور خارجی اُمور کے محاذ پر ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ۔