حکومت کو چین کے بارے میں ملائم سنگھ کا انتباہ

لکھنو 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی حکومت کو چین کے خلاف خبردار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے ایک سمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ ہندوستان کی سرحدیں محفوظ نہیں رہیں گی اگر وزیر اعظم اس’’ دھوکہ باز ملک‘‘ پر بھروسہ کریں گے ۔ مرکزی حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے الزام عائد کیا کہ جب چین نے ہندوستانی سرحدات کے اندر پہاڑوں کے راستے سے سڑک تعمیر کی تھی، ان کے بحیثیت وزیر دفاع معیاد کے دوران جب سڑکیں تعمیر کی گئی تھیں جو ابتر حالت میں تھی تو اس کے بارے میں کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ یہ حکومت ’’بزدل‘‘ ہے ۔ اور اپنے ملک کی حفاظت نہیں کرسکتی ۔ ملائم سنگھ یادو نے دعوی کیا کہ بحیثیت وزیر دفاع ان کی میعاد کے دوران چین اور پاکستان کو ہندوستانی سرحدوں کے اندر قدم رکھنے کی بھی ہمت نہیں ہوئی ۔ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ کئی سوالیہ نشان ہمارے ملک کی صیانت پر لگے ہوئے ہیں اور مسلح افواج کی حوصلہ افزائی انتہائی اہمیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو اب بھی افراط زر اور کرپشن جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ جو لوگ بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے اقتدار پر آئے تھے اب ان میں سے ایک کی بھی تکمیل سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا نہیں بلکہ پورے ملک کا سوال ہے ۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں افراط زر پر مباحث کے بعد ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تھوڑی سی کمی کی گئی تھی لیکن اس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ملک کے 27 فیصد عوام آج بھی ایک وقت کا پیٹ بھرکھانا نہیں کھا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ذرائع ابلاغ نے اتر پردیش میں ان کی پارٹی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ سماجی ذرائع ابلاغ ’’نعمت یا لعنت ‘‘ کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس نے کیا تھا ،ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی سماجی ذرائع ابلاغ کو نظر انداز کرتے ہوئے ترقی نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر یو پی اکھیلیش یادو یو پی میں ایک اکثریتی حکومت کے سربراہ ہیں ۔ اور سماجی ذرائع ابلاغ نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ذرائع ابلاغ نے اپنی کوشش کی تھی یا سماج وادی پارٹی نے تاہم اس کے نتیجہ میں پارٹی کو طلباء ،وکلاء ،کاشتکاروں ،عوام اور سماج کے تمام طبقات کی تائید حاصل ہوئی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سماجی ذرائع ابلاغ کا سماجوادی پارٹی کے ساتھ رویہ اب تک اچھا رہا ہے ۔ چیف منسٹر یو پی اکھیلیش یادو گذشتہ سال مارچ میں یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ذرائع ابلاغ سماج وادی پارٹی کو بد نام کررہے ہیںاور ریاست کی نظم و قانون کی صورتحال کو ابتر ظاہر کررہے ہیں انہیں چاہئے کہ ذمہ داری کے ساتھ خبریں شائع کریں ، ایک تنازعہ میں گھر گئے تھے ۔ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ وہ سرکاری عہدیداروں سے کہہ دینا چاہتے ہیںکہ ذرائع ابلاغ پر کیوں الزام عائد کررہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو اپنے فیصلوں سے واقف کروائیںیہی حکومت کی کوتاہی رہی ہے۔