نئی دہلی ۔ 5 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف انکم ٹیکس مقدمات کی دوبارہ کشادگی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کو وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے ان کی حکومت کی کامیابی قرار دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔ سابق وزیر فینانس چدمبرم نے کہاکہ منگل کے روز کی عدالتی کارروائی کی تفصیلات سے وزیراعظم کو واقف کروانے والا برطرفی کا مستحق ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ’’اگر کوئی اُنھیں (مودی کو ) واقف کرارہا ہے تو اُس کو برطرف کردیا جاناچاہئے ۔ اگر وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں اپنی حکومت کی جیت کا نتیجہ ازخود اخذ کیا ہے تو پھر خود اُن کی حکومت برطرفی کی مستحق ہے ۔