حکومت کسانوں کے تمام مطالبات پورے کرے :کسان یونین

نئی دہلی، 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ کسان یونین نے کہاکہ حکومت طے شدہ وقت کے اندر کسانوں کے مسائل حل کرے وگرنہ وہ پھر سے تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے ۔ یونین کے قومی جنرل سکریٹری یودھ ویر سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے تعلق سے حکومت سے ملی یقین دہانی اور اس کے نمائندوں کو راجگھاٹ جانے کے بعد کے بعد تحریک ختم کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دس برس پرانے ٹریکٹر اور زرعی آلات کا استعمال میں جاری رکھنے اور فصلوں کی خرید اری کم از کم سہاراقیمت پر کرنے کا مطالبہ حکومت نے منظور کرلیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ حکومت ٹریکٹر اور دیگر زرعی الات کا استعمال دس برس بعد بھی جار ی رکھنے کے تعلق سے اپنا موقف گرین ٹریبونل میں رکھے گی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں وسیع پیمانہ پر کم از کم سہارا قیمت پر فصلوں کی خریداری کی جائے گی۔ اس کے لئے زیادہ سے زیادہ مرکز قائم کئے جائیں گے ۔ فصلوں کی خریداری تین مہینہ تک کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ منڈیوں میں فصلوں کی خرید کی بولی کم ازکم سہارا قیمت سے کم پر نہیں لگے اس کے لئے قانونی انتظام کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے ۔

کیرالا میں روہنگیا خاندان گرفتار
ترواننت پورم،3اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)کیرالا پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر پانچ ارکان پر مشتمل روہنگیا کنبہ کو ویزنجم سے حراست میں لیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ حراست میں لیاگیا روہنگیا کنبہ حیدرآباد ۔تریویندرم سبری ایکسپریس سے پیر دیر رات سنڑل ریلوے اسٹیشن آیا اور اسکے بعدوہ ویزنجم پہنچا تھا۔ خاندان کے افراد کی شناخت طیب (35)اسکی بیوی صفیہ خاتون (27)، انکا چھ ماہ کا بیٹا ،طیب کا بھائی ارشاد (25)اور صفیہ کا بھائی انور شاہ(11)کی حیثیت سے ہوئی ۔